لاہور ہائیکورٹ: سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کل ہو گی
11-02-2025
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس سے متعلق سماعت کل 3 نومبر کو ہو گی، جسٹس شاہد کریم اس کیس کی سماعت کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس میں ماحولیاتی کمیشن عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرے گا، محکمہ ماحولیات، ایل ڈی اے، پی ایچ اے اور ٹریفک سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز کی نگرانی میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران غیر قانونی فریدیہ سٹیل مل مسمار کی گئی جبکہ دو ہزار کلو کاربن اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، اس موقع پر کارروائی میں پیرا اور پولیس کی جانب سے بھرپور معاونت کی گئی۔