سبزہ زار: حافظ میاں نعمان کا این اے 129 میں میگا ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

11-02-2025

(لاہور نیوز) سبزہ زار کے حلقہ این اے 129 اور ہی پی 172 میں میگا ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ۔

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حافظ میاں محمد نعمان نے  منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، مین بلیوارڈ سبزہ زار وملحقہ آبادیاں سیوریج کے میگا پراجیکٹ سے مستفید ہوں گی جبکہ سیوریج وسڑکوں کی تعمیر پر مجموعی طور پر 39 کروڑ سے منصوبے مکمل ہونگے۔ سبزہ زار اور ملحقہ آبادیوں جھگیاں ناگرہ میں سیوریج لائنز بچھائی جائیں گی، جھگیاں شہاب دین ،محمدی کوٹ ،ڈھلنوال میں سیوریج لائنز بچھائی جائیں گی، کوٹ کمبوہ، فرنیچر مارکیٹس میں نئی سیوریج لائنز بچھائی جائیں گی۔ مجموعی طور پر 7 ہزار 500 فٹ کی سیوریج لائن کی تنصیب کی جائے گی۔مین بلیوارڈ و ملحقہ آبادیوں میں 18 سے 32 نئی لائنز کی تنصیب کی جائیگی۔