سروسز ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا ایڈیشنل ایم ایس پر تشدد کا مقدمہ درج

11-02-2025

(لاہور نیوز) سروسز ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا ایڈیشنل ایم ایس پر تشدد کا مقدمہ درج، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر شکیل سرور کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے.

مقدمہ ڈاکٹر علی اقبال، مدثرملک، صہیب، نادر بلوچ  اور بابر سمیت دیگر کے خلاف درج کیا گیا ہے، تھانہ شادمان پولیس نے چار مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق میڈیکولیگل میں بھی تشدد کی تصدیق ہو گئی ہے، اس حوالے سے ڈاکٹر شکیل سرور کا کہنا ہے کہ ملزمان  نے جان سے مارنے کی نیت سے تشدد کیا، تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔