رائیونڈ: افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے شہری کیخلاف مقدمہ درج
11-02-2025
(لاہور نیوز) رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج، مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمہ کے متن کے مطابق مکان مالک نے افغان مہاجرین کا اندراج تھانے میں نہیں کرایا، مکان مالک احمد خان نے دانستہ افغان مہاجرین کو پناہ دی۔ احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی، مکان مالک احمد خان زریاب کوئٹہ کا رہائشی ہے۔