پنجاب بار کونسل انتخابات ، پولنگ شروع، سخت سکیورٹی انتظامات

11-01-2025

(لاہور نیوز) پنجاب بار کونسل کے انتخابات آج منعقد ہو رہے ہیں، جس کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

پنجاب بار کونسل الیکشن میں صوبے کے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 8 بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کے موقع پر پنجاب بھر کی عدالتیں بند رہیں گی، لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ میں ووٹنگ کے لئے 52 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، صوبہ بھر کے ایک لاکھ 32 ہزار 3 سو وکلاحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز بطور ریٹرننگ افسر فرائض انجام دیں گے، پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔