نواب ٹاؤن: کچے کے 2 ڈاکو لاہور پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
10-31-2025
(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن کے علاقہ سے لاہور پولیس کے جوانوں نے کچے کے 2 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نزیر اور آصف کے نام سے ہوئی ہے جنہیں ڈولفن سکواڈ نے نواب ٹاؤن کے علاقہ سے گرفتار کیا ہے، ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزموں کا تعلق راجن پور کے علاقہ روجھان سے ہے جو اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر فائرنگ سمیت دیگر ویڈیوز بھی اپلوڈ کر رکھی ہیں تاہم گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔