پنجاب کی 94 تحصیلوں میں کیمرے نصب کرنے کے فنڈز جاری
10-31-2025
(لاہور نیوز) پنجاب کی ہر تحصیل اب مکمل طور پر سیف سٹی بننے کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی۔
پنجاب حکومت نے 94 تحصیلوں میں کیمرے نصب کرنے کے فنڈز جاری کر دیئے۔ حکومت پنجاب نے سیف سٹی اتھارٹی کیلئے 15 ارب کے فنڈز جاری کر دیئے، کیمروں کی تنصیب کیلئے پوائنٹس کی نشاندہی اور سروے مکمل کر لئے گئے۔ جرائم و حادثات کی مناسبت سے تمام تحصیلوں کی میپنگ کی گئی، نئے کیمروں کی فیڈ کے لئے کوئی نئی بلڈنگ نہیں بنے گی۔