یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کے 48 ویں کانووکیشن کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع
10-30-2025
(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے 48 ویں کانووکیشن کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
گریجویٹ طالبات کو کانووکیشن میں شرکت کیلئے 5 نومبر تک اپنی رجسٹریشن کرانا ہو گی، کانووکیشن میں رجسٹریشن کیلئے تفصیلات ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، یونیورسٹی کا کانووکیشن 25 نومبر کو منعقد ہو گا۔ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے کانووکیشن میں اینول سیشن 2021، 2022، 2023 اور 2024 کی گریجویٹس کو ڈگریاں دی جائیں گی، کانووکیشن میں ہوم اکنامکس یونیورسٹی سمسٹر سسٹم کے تحت 2024 کی گریجویٹس کو ڈگریاں ملیں گی۔