مریم نواز سی بی ڈی اتھارٹی کی چیئرپرسن بن گئیں

10-30-2025

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ مریم نواز سی بی ڈی اتھارٹی کی چیئرپرسن بھی بن گئیں۔

آئندہ تین سال کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز خود سی بی ڈی اتھارٹی کی چیئرپرسن ہوں گی۔مریم نواز کے بطور چیئر پرسن تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔  سابق بیوروکریٹ شاہد اشرف تارڑ سی بی ڈی بورڈ کو بطور چیئرمین لیڈ کررہے تھے۔ شاہد اشرف تارڑ کواب اس ذمہ داری سے فارغ کردیا گیا ہے ۔  آئندہ تین سال کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سی بی ڈی اتھارٹی کی چیئرپرسن ہوں گی۔ ایم پی اے اسامہ لغاری کو سی بی ڈی کے بورڈ کا ممبر بنا دیا گیا ہے۔ شاہد اشرف تارڑ کو سی بی ڈی بورڈ کے چیئرمین کی پوسٹ سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے ۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔