13 لاکھ 76 ہزار محنت کشوں میں مریم نواز راشن کارڈز تقسیم
10-30-2025
(لاہور نیوز) پنجاب میں مریم نواز راشن کارڈز کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
صوبائی وزیر لیبر منشاءاللہ بٹ نے بتایا کہ تمام اضلاع میں کارڈز کی تقسیم منظم انداز میں کی جا رہی ہےاور اس عمل کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو شکایات کا فوری ازالہ بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 13 لاکھ 76 ہزار محنت کشوں میں راشن کارڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں جبکہ جلد ہی یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے ورکرز ویلفیئر سکولوں میں جدید آئی ٹی لیبز بھی قائم کی جا رہی ہیں تاکہ مزدوروں کے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔