100کلومیٹرسےزائدفاصلےپرتبادلے،آپشن ختم، اساتذہ کشمکش کا شکار
10-29-2025
(لاہور نیوز) سرپلس اساتذہ کے دوردرازعلاقوں میں تبادلے، 100کلومیٹرسےزائدفاصلےپرتبادلہ والےاساتذہ متعلقہ ڈی سی کودرخواست جمع کروا سکیں گے۔
صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ سرپلس اساتذہ کو 2 بار آپشن دی لیکن انہوں نےاپلائی نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب کمپیوٹرسسٹم نےجہاں جہاں تبادلے کیے وہاں جوائننگ دینا ہو گی اور تبادلے کسی صورت واپس نہیں ہوں گے۔