جماعت نہم کے طلبا کیلئے سمارٹ سلیبس جاری کر دیا گیا
10-29-2025
(لاہور نیوز) جماعت نہم کے طلبا کے لیے سمارٹ سلیبس جاری کر دیا گیا ہے۔
لاہور تعلیمی بورڈ نے کلاس نہم کا نیا سمارٹ سلیبس اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا ہے، بورڈ کے مطابق سال 2026 کے امتحانات اسی سمارٹ سلیبس کے مطابق لیے جائیں گے، جو اب باضابطہ طور پر نافذالعمل ہو گا۔ طلبا و طالبات نئے سمارٹ سلیبس کو لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے بآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔