چوہنگ: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق
10-29-2025
(لاہور نیوز) چوہنگ کے علاقہ ملتان روڈ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق حادثہ چوہنگ ملتان روڈ کے قریب پیش آیا ہے، متوفیہ کی شناخت اقراء کے نام سے ہوئی جو مانوال چوہنگ کی رہائشی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے جو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی جائے گی۔