پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلئے اربوں کے فنڈز جاری کر دیئے
10-29-2025
(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 15 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے 15 ارب فنڈز جاری کر دیئے ہیں، فنڈز بینک آف پنجاب کے ذریعے متاثرین کو فراہم کیے جائیں گے، متاثرہ خاندانوں کو امداد اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے ملے گی۔ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مستحقین کی فہرستیں تیار کرلی گئیں، ادائیگیوں کے عمل میں شفافیت اور نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی سیلاب زدہ اضلاع کےہزاروں خاندان اےٹی ایم کارڈسےرقم وصول کر سکیں گے، واضح رہے حکومت نے سیلاب متاثرین کے حوالے سے سروے کروائے تھے اور ہر سیلاب متاثرین کے علاقے میں ٹیمیں بھیج کر معلومات اور نقصانات کے حوالے سے رپورٹ تیار کی تھی۔ کیمپوں میں بھی سیلاب متاثرین کے حوالے سے معلومات اکھٹی کی، اب پی ڈی ایم اے پنجاب نے اربوں کے فنڈز جاری کر دیے جس کے بعد یہی طے کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کو فنڈز کے حوالے سے اے ٹی ایم کارڈز دیے جائیں گے جس میں فنڈز موجود ہوں گے۔