سپریم کورٹ کے رجسٹرار سلیم خان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
10-29-2025
(لاہور نیوز) رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان سلیم خان نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ 45 دن کی تعطیل کے بعد کل سپریم کورٹ آئیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ رجسٹرار سلیم خان چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مل کر استعفی پیش کریں گے، اس کے علاوہ رجسٹرار سپریم کورٹ دیگر ججز سے بھی الوداعی ملاقاتیں کریں گے۔