رائیونڈ: افغانی باشندے کو خفیہ پناہ دینے والا گرفتار

10-29-2025

(لاہور نیوز) رائیونڈ پولیس نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر افغان باشندے کو پناہ دینے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

ملزم احمد خان  نے افغان باشندے حلیم خان کو خفیہ پناہ دے رکھی تھی، پولیس  نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ احمد خان  نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندے حلیم خان کو پناہ دے رکھی ہے جس پر فوراً کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق افغان باشندے حلیم خان کی پاکستان میں غیر قانونی موجودگی کی بنا پر ملزم احمد خان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، پولیس  نے دونوں ملزمان کو حراست میں  لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ رائیونڈ پولیس کا کہنا ہے کہ اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ ملک کی سلامتی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔