گارڈن ٹاؤن میں ڈمپر کی ٹکر سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق

10-28-2025

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے جو رحمان پورہ مسلم ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ واقعہ گارڈن ٹاؤن انڈر پاس کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ کر فیضان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس  نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے، تیز رفتار ڈمپر کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے تاکہ ملزم ڈرائیور کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔