کاہنہ: پلاٹ کی اقساط کی عدم ادائیگی پر تشدد سے شہری جاں بحق

10-26-2025

(لاہور نیوز) کاہنہ میں پلاٹ کی اقساط کی عدم ادائیگی پرمبینہ تشددسےشہری جاں بحق ہو گیا۔

65سالہ صادق اپنے بیٹے راشد کے ساتھ شاہ ہوم سوسائٹی کےدفترگیا، سوسائٹی انتظامیہ نےاقساط کی عدم ادائیگی پرمبینہ تشددکانشانہ بنایا۔ سوسائٹی انتظامیہ کےمبینہ تشددسے65سالہ صادق دم توڑگیا تاہم پولیس نےلاش مردہ خانےمنتقل کرکےتحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے تحقیقات جاری ہیں جلد ہی واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیں گے۔