ٹی 20 سیریز، بابر اعظم کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے؟جانئے

10-26-2025

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بابر اعظم کے بیٹنگ نمبر سے متعلق بتادیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک حیسن نے کہا کہ بابراعظم کو ٹئ ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا ہے اور وہ اوپپنگ نہیں بلکہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے اور پُرامیند ہوں کہ وہ شاندار انداز سے واپسی کریں گے۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سےکرتے ہوئے مائیک حیسن نے کہا کہ محمد حارث کو کافی مواقع دیے، انہوں نے فائدہ نہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ محمد حارث نوجوان ہیں، ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے، عثمان خان اسپنرزی کےخلاف اچھی بیٹنگ کرتے ہیں اور انہیں محمد حارث کی جگہ ٹی ٹونٹی سیریز میں موقع دیا گیا ہے۔