پنجاب یونیورسٹی کے 2 طلبا کی ہاسٹلز الاٹمنٹ منسوخ
10-26-2025
(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 2 طلباء کی الاٹمنٹ منسوخ، ہال کونسل چوکیدار سے بدسلوکی، گالم گلوچ اور حملہ آور ہونے پر ایکشن لیا۔
ترجمان کے مطابق شعبہ سیاسیات کے جواد احمد ،شعبہ جرنلزم کے سہیل کیخلاف چارج شیٹ جاری کر دی گئی۔ ڈسپلنری کمیٹی طلبا کا یونیورسٹی سے اخراج یا ایک سالہ پابندی کا فیصلہ کرے گی،شعبہ جرنلزم کا طالب علم ہاسٹل نمبر 7 ،شعبہ سیاسیات کا طالب علم ہاسٹل نمبر 4 میں رہائش پذیر تھا۔ کسی بھی ملازم سے بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،پنجاب یونیورسٹی کے بیشتر طلباء نظم و ضبط کے پابند ہیں،ڈسپلن توڑنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔