جماعت نہم کے طلبہ کیلئے سمارٹ سلیبس جاری کر دیا گیا

10-25-2025

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے جماعت نہم کے مشکل اور طویل سلیبس کو آسان بنانے کیلئے سمارٹ سلیبس جاری کر دیا۔

سمارٹ سلیبس کے تحت  اردو کے چار اسباق جبکہ انگلش کے تین یونٹ کورس سے نکال دیئے گئے ہیں، اسلامیات کی کتاب سے پانچ احادیث اور سات موضوعات پر سوالات بھی حذف کر دیئے گئے ہیں۔ ریاضی کے سلیبس سے بھی 50 فیصد تک سوالات کم اور فزکس کے 27 ٹاپکس نکال دیئے گئے ہیں، کیمسٹری کے دو مکمل یونٹ اور 15 ٹاپک بھی کم کر دیئے گئے۔ بیالوجی کا ایک مکمل یونٹ، 22 ٹاپکس اور متعدد سوالات کورس سے نکال دیئے گئے ہیں جبکہ کمپیوٹر سائنس کے 46 ٹاپکس حذف کر دیئے گئے ہیں۔ اب جماعت نہم کے سال 2026 کے امتحانات سمارٹ سلیبس کے مطابق لئے جائیں گے، جماعت نہم کا سلیبس طویل اور مشکل ہونے کی شکایات پر سمارٹ سلیبس جاری کیا گیا ہے۔