منی لانڈرنگ کیس : پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر

10-25-2025

(لاہور نیوز) سپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت، عدالت نے پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا۔

سپیشل سینٹرل عدالت کے جج عارف خان نیازی نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ ان کے  وکیل کی دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہٰی قریبی رشتے دار کی فوتگی کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ۔ ایف آئی اے نے مقدمے کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔