پانچویں اور آٹھویں جماعت کا بورڈ کی طرز پر امتحان پیکٹا لے گا
10-25-2025
(ویب ڈیسک) پیکٹا نے اعلان کیا ہے کہ اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات بورڈ کی طرز پر لئے جائیں گے۔
امتحانات کے لئے رجسٹریشن کا آغاز آئندہ ماہ نومبر سے کیا جائے گا، پانچویں جماعت کا امتحان 9 فروری سے جبکہ آٹھویں جماعت کا امتحان 16 فروری سے شروع ہو گا۔ پانچویں جماعت کے امیدوار 3 نومبر سے 15 نومبر تک اپنے داخلے اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے، دونوں جماعتوں کے نتائج 31 مارچ 2026 کو جاری کئے جائیں گے۔