پی ایم ڈی سی کا بڑا فیصلہ، ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنے والے طلبا پریشان

10-24-2025

(لاہور نیوز) پی ایم ڈی سی کی جانب سے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی سالانہ فیسوں میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (پی ایم ڈی سی)  نے فیس میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے جس کے بعد پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس 18 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ مزید یہ کہ 2026-27 سے پرائیویٹ کالجز کو خود فیس بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے، کالجز کنزیومر پرائس انڈیکس اور افراطِ زر کی شرح کے مطابق فیسوں میں اضافہ کر سکیں گے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی کے اس فیصلے سے آنے والے سالوں میں طبی تعلیم مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔