امراض چشم کی غیر معیاری ڈیوائسز و سامان کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن

10-24-2025

(لاہور نیوز) امراض چشم میں مبتلا افراد ہوشیار، شہر میں غیر معیاری لینز اور دیگر سامان بکنے لگا، چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کی ہدایت پر امراض چشم کی غیر معیاری ڈیوائسز و سامان فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کی سربراہی میں ٹیم نے 2 مقامات پر چھاپے مارے، پہلا چھاپا کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں لینز آئی سرجیکل پر چھاپہ مارا گیا۔ دوسرا چھاپا سر ڈسٹری بیوٹر ماڈل ٹاون پر مارا گیا، دونوں آؤٹ لیٹس سے 30 لاکھ مالیت کے غیر معیاری لینز و دیگر سامان قبضہ میں لیا گیا۔ چیف ڈرگ کنٹرول پنجاب کا کہنا تھا کہ لینز آئی سرجیکل اور سر ڈسٹری بیوٹر سربمہر کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔