پنجاب: مستحق افراد کی نشاندہی کیلئے بڑا سوشیو اکنامک سروے شروع
10-24-2025
(لاہور نیوز) حکومتِ پنجاب نے مستحق افراد تک امداد کی مؤثر ترسیل کیلئے صوبے بھر میں بڑا سوشیو اکنامک سروے شروع کر دیا ہے تاہم ٹیبلٹس کی کمی حکومت کیلئے چیلنج بن گئی۔
ذرائع کے مطابق اربن یونٹ نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ سروے کیلئے دستیاب ٹیبلٹس ناکافی ہیں، ادارے کو اب تک 25 ہزار ٹیبلٹس فراہم کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 32 ہزار 795 ٹیبلٹس طلب کئے گئے تھے جبکہ اربن یونٹ نے مزید 13 ہزار ٹیبلٹس کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق فیلڈ میں سروے ٹیمیں عوام سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، تمام معلومات ٹیبلٹس کے ذریعے براہِ راست سسٹم میں اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔ حکومتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ اس سروے کی مدد سے وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوامی فلاح کیلئے بہتر پالیسی فیصلے ممکن ہوں گے۔