پی پی ایس سی کا مختلف اسامیوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
10-24-2025
(لاہور نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کی جانب سے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن بی میں جونیئر کلرک کی 12 آسامیوں کے حتمی نتائج جاری کر دیئے، کامیاب امیدواروں میں ماریا مبین، احمد سعید اعظم، محمد احمد، احمد حسن، خانسا ، محمد اویس عارف، محمد نعمان، صدف نور، نعمان شاکر، ثنااللہ ، سدرہ امداد، ریشیل امانت شامل ہیں۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب میں اسسٹنٹ (خواتین کوٹہ) کی آسامیوں کے حتمی نتائج جاری کئے جس کے مطابق کامیاب امیدواروں میں ارم شہزادی، عمارہ اکرم، حور فاطمہ، فرزانہ شبیر، مرویش عروج ۔ اقصٰی ارشد، انعم حبیب شامل ہیں۔ حتمی نتائج کی تفصیلات پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں تاہم سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔