لاہور سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس پٹری سے اتر گی

10-24-2025

(لاہور نیوز) گگو منڈی کے قریب لاھور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔

بورے والا کے پاس گگو منڈی کے قریب ٹرین ڈی ٹریک ہوئی، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے لائن  بحالی  کیلئے  ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے تاہم اس واقعہ کے بعد مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا اور وہ بروقت اپنی منزل مقصود تک نہ پہنچ سکے۔