مغل پورہ: پتنگ فروش گرفتار، کیمیکل ڈور اور پتنگیں بھی برآمد
10-24-2025
(لاہور نیوز) مغل پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم دلاورکو رام گڑھ سٹاپ مغلپورہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 25 کیمیکل ڈور چرخیاں ،45 سے زائد پتنگیں برآمد ہوئیں، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چندروز قبل ایک نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے زندگی کی بازی ہار چکا ہے، پولیس کا کہنا ہے پتنگ فروشوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔