مرغی پھر مہنگی، فی کلو قیمت 453 روپے ہو گئی
10-24-2025
(لاہور نیوز) برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور فی کلو قیمت 29 روپے بڑھ کر 453 روپے ہو گئی ہے۔
گزشتہ 2 دنوں کے دوران برائلر گوشت کی قیمت مجموعی طور پر 58 روپے فی کلو مہنگی ہو چکی ہے۔ زندہ برائلر فارم ریٹ 285 روپے فی کلو اور پرچون میں قیمت 313 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈے بھی 2 روپے اضافے کے ساتھ 329 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔