سی سی ڈی کے ڈر سے فرار موٹرسائیکل سوار ملزمان کھمبے سے ٹکرا گئے

10-24-2025

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی کی ناکہ بندی کے دوران فرار کی کوشش کرنے والے موٹرسائیکل سوار ملزمان کھمبے سے ٹکرا گئے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں  نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا، تاہم انہوں  نے رفتار تیز کر دی، تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم جواد زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم عابد موٹرسائیکل سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے جبکہ زخمی ملزم سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔