گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی
10-24-2025
(لاہور نیوز) فیکٹری ایریا کے علاقے گلستان کالونی میں نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
27 سالہ نوجوان نے گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ حمزہ بٹ ولد طارق محمود کے نام سے ہوئی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ایدھی رضاکاروں نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی۔