ون ویلنگ کی ویڈیوز وائرل کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
10-24-2025
(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور نے ون ویلرز کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ یا وائرل کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں گے۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ سوشل میڈیا کو خونی کھیل کے فروغ کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا، سائبر پٹرولنگ ونگ 24 گھنٹے ون ویلرز کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور حال ہی میں وائرل ہونے والی لڑکی، لڑکے اور ان کے گروہ کی ویڈیو پر فوری ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ سی ٹی او نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ ون ویلرز کی ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تشہیر کیلئے استعمال نہ کریں، والدین اور اساتذہ بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کریں تاکہ وہ اس خطرناک کھیل سے باز رہیں۔