پاکستان کا دورہ آسان نہیں تھا، جیتنے سے اعتماد ملا ہے، ربادا
10-23-2025
(ویب ڈیسک) جنوبی افریقی ٹیم کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پاکستان کے خلاف جیتنے سے اعتماد ملا ہے۔
راولپنڈی میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کگیسو ربادا نے کہا کہ پاکستان کا دورہ آسان نہیں تھا، پاکستان کے اسپنرز کو کھیلنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔برصغیر میں ٹیسٹ میچ جیتنا بڑی بات ہوتی ہے۔ یہاں ٹاس بہت اہم ہوتا ہے۔ برصغیر کا کراؤڈ بھی ہمیشہ پرجوش ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیسٹ میچز میں پچز اچھی تیار کی گئی تھیں، راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر بولنگ کا زیادہ مزہ آیا۔ ٹیم کی جیت سب سےزیادہ اہم ہوتی ہے۔ربادا کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مبنی ہے۔ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جارحانہ کرکٹ ہی کھیلنے کا پلان تھا۔