میڈیکل ٹیسٹ میں آؤٹ آف سلیبس پرچے کا تنازع ختم، ایک ہی سوال نامہ تیار

10-23-2025

(ویب ڈیسک) میڈیکل میں داخلے کے خواہشمند سٹوڈنٹس کی بڑی مشکل ختم کر دی گئی۔

 وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال  نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میڈیکل ٹیسٹ میں آؤٹ آف سلیبس پرچے کا تنازع ختم ہو گیا ہے، چاروں صوبوں کے وی سیز کی مشاورت سے میڈیکل ٹیسٹ کا ایک ہی سوال نامہ تیار کیا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ 3 ہزار سوالات کا بینک بنایا، ہر صوبے کو تین تین سوالنامے ملیں گے اور ہر صوبہ 3 میں سے اپنی مرضی کا کوئی پیپر لے سکتا ہے۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کا اختیار سلیبس اور پیپر بینک بنانے تک ہے تاہم میڈیکل ٹیسٹ کا پیپر لیک ہوا تو متعلقہ صوبہ ذمہ دار ہو گا۔