تاخیر سے آنے پر 8 ایل ڈی اے افسران کو شوکاز نوٹسز جاری
10-22-2025
(لاہور نیوز) وارننگ کے باوجود تاخیر سے آنے والے 8 ایل ڈی اے افسروں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آئی احمد ربانی، زاہد حمید، بابر علی، ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ جمال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا ابوبکر، سٹیٹ آفیسر حسیب بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف اللہ اور سخاوت علی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے۔ اسی طرح ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر رابعہ ریاست نے شوکاز نوٹسز جاری کئے ہیں، افسران بائیو میٹرک احکامات کے باوجود وقت پر نہیں آئے، نوٹس کے مطابق مناسب جواب نہ دینے والے افسران کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔