پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تبادلے کر دیئے، فرید احمد نئے ڈی جی پی آر تعینات
10-22-2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فرید احمد کو ڈی جی پی آر تعینات کر دیا گیا جبکہ سید طاہر رضا ہمدانی سے ڈی جی پی آر کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے، محمد سلیم کو ڈی جی انسپکشن پبلک پراسیکیوشن تعینات کر دیا گیا، سیکرٹری پنجاب ایگریکلچر کمیشن افضال احمد قمر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ محمد فیصل عطا کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایکریڈیشن اتھارٹی لگا دیا گیا ہے۔ جہانگیر احمد وڑائچ کی خدمات ڈی جی پی ایچ اے کے حوالے کر دی گئیں، جواد حیدر شاہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیئے گئے، خرم بشیر کی خدمات ڈی جی پنجاب پی ایچ اے کے حوالے کر دی گئیں، حیدر عباس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل منڈی بہاؤالدین لگا دیا گیا جبکہ محمد عمران کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ جنگلات تعینات کر دیا گیا۔ سلمان احمد کو ڈپٹی سی او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جبکہ مدثر عارف کو اے ڈی سی جی میانوالی تعینات کر دیا گیا ہے، عامر شاہین رانجھا کی خدمات ڈی جی پنجاب پی ایچ اے کے حوالے کر دیں۔ بلال شبیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات جبکہ علی عاطف کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے بہاولپور اور محمد عظیم شوکت کو ایم ڈی واسا مری تعینات کر دیا گیا ہے۔