لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا

10-22-2025

(لاہور نیوز) لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر جبکہ انڈیا کا شہر کولکتہ پہلے نمبر پر آ گیا۔

بھارتی شہر کولکتہ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 191 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 166 ریکارڈ ہوا، صوبائی دارالحکومت کا علاقہ علامہ اقبال ٹاؤن 210 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ آلودہ ترین قرار پایا۔ پاکستان کے مخلتف شہروں ملتان کا اے کیو آئی انڈیکس 174 ریکارڈ کیا گیا، بہاولپور کا 173، گوجرانوالہ کا 159، کراچی کا 158 اور فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس 133 ریکارڈ کیا گیا ہے۔