پاکستان فٹبال فیڈریشن کا سعودی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ

10-22-2025

(لاہور نیوز) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا سعودی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا۔

معاہدے کے تحت فٹ بال کی بہتری کے لیے دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کریں گے، پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی اور سعودی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ یاسر المصحال نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت کوچ ڈویلپمنٹ، ویمن فٹ بال اور یوتھ فٹ بال پر کام کیا جائے گا، دونوں ملکوں کے درمیان فٹ بالرز کے تربیتی ایکسچنج پروگرام ہوں گے، پاکستان اور سعودی عرب فٹ بالرز کے لیے مشترکہ تربیتی کیمپوں کا بھی انعقاد کریں گے۔