ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت، وزیراعلیٰ مریم نواز برہم، رپورٹ طلب

10-22-2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا غیر قانونی پتنگ بازی کے واقعہ پر سخت غم وغصہ کا اظہار، ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے غیر قانونی پتنگ بازی پر سخت غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی سی پی او سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔