لاہور: نتھوکی گاؤں میں لیسکو ٹیم پر مشتعل افراد کا حملہ
10-21-2025
(لاہور نیوز) لیسکو باٹاپور سب ڈویژن کی ٹیم پر نتھوکی گاؤں میں بجلی چوروں کے مشتعل گروپ نے حملہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم بجلی چوری کے خلاف کارروائی کر رہی تھی جب مشتعل افراد نے لیسکو کی گاڑیاں روک کر حملہ کر دیا، پولیس کے مطابق واقعے میں 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو ٹیم نے گاؤں کی ایچ ٹی لائن سے بجلی منقطع کی تھی جس پر مشتعل افراد نے تاریں چھین لیں اور سرکاری گاڑیوں کے ٹائرز کو نقصان پہنچایا، پولیس اور رینجرز کی فوری مداخلت سے لیسکو افسران و عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ لیسکو حکام کے مطابق نتھوکی گاؤں 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے جبکہ سکیننگ میٹرز کے ذریعے 60 فیصد سے زائد بجلی چوری کا انکشاف بھی ہوا ہے۔