نجی شاپنگ مال میں خاتون سے گینگ ریپ، 2 ملزمان گرفتار
10-21-2025
(لاہور نیوز) اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں خاتون سے مبینہ طور پر گینگ ریپ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
خاتون نے 15 پر کال کر کے پولیس اطلاع دی، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اسلام آباد نجی مال کے ٹاور میں خاتون سے اجتماعی زیادتی پر متاثرہ خاتون نے کی کال پر تھانہ مارگلہ پولیس موقع پر پہنچی اور دو ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ دوسری جانب متاثرہ خاتون کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔