سوشل میڈیا پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو سنگین دھمکیاں دینے والا گرفتار
10-21-2025
(لاہور نیوز) وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو سوشل میڈیا پر سیکورٹی تھریٹ سے متعلق پیغام پوسٹ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار شخص مذہبی جماعت کی سوشل میڈیا ٹیم کا اہم رہنما بتایا جاتا ہے، اسے گلگت سے گرفتار کیا گیا، ملزم زعفران نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا پر سنگین الفاظ میں دھمکیاں دی تھیں۔ تھانہ ترنول پولیس نے دہشتگردی کے مقدمے میں پہلے سے مطلوب مذہبی جماعت کے اس سوشل میڈیا رہنما کو گلگت سے گرفتار کیا ہے، ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔