ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی کھلی کچہری, شکایات کے فوری ازالے کا حکم
10-21-2025
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان رضا کے دفتر میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا گیا، ڈی آئی جی نے شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کئے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے شکایات کو تفصیلاً سنا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیےکھلی کچہری میں اورسیز پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہری حیدر علی ،عمران علی امانت میں خیانت، خورشید بی بی ،منیر احمد، اغواء کے مقدمات کی شکایات کے بارے میں پیش ہوئے۔ شہری کلیم اللہ، عبداللہ چوری،علی رضا چیک ڈس آنر، رمشاء طارق زیادتی کے مقدمات کی شکایات کے بارے پیش ہوئے۔ اس کے علاوہ کافی تعداد میں شہری اپنے اپنے مقدمات کی تفتیش کی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوئے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے شہریوں کی شکایات کو تفصیلاً سنا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ تفتیش سے متعلق شکایات پرچند کمپلینٹس کی اپنے دفتر اے ڈی آئی جی کو انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیے۔ناقص تفتیش پر چند کیسز کو تبدیلی تفتیش بورڈ میں مارک کیےاور تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے ۔ چند شکایات کے متعلق ڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن کو فوری طور پر ازالہ کرنے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شید ذیشان رضا نےڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن کو کال کرکےمتعلقہ مقدمات کی تفتیش بارے احکامات جاری کیے اور کہا کہ مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔