آٹے کی قلت بدستور برقرار، عوام مہنگے داموں خریدنے پر مجبور
10-21-2025
(ویب ڈیسک) شہر میں کریانہ دکانوں میں حکومتی نرخوں پر آٹے کی ترسیل تاحال بہتر نہ ہو سکی۔
حکومت کی جانب سے 10 کلو آٹے کی قیمت 905 روپے اور 20 کلو تھیلے کی قیمت 1808 روپے مقرر کی گئی ہے مگر بازار میں ان نرخوں پر آٹا دستیاب نہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب چینی کے بحران میں بھی نیا رخ سامنے آیا ہے، شوگر ملز مالکان نے ایف بی آر کا ایس ٹریک (S-Track) پورٹل کھولنے کا مطالبہ کر دیا ہے، ان کا مؤقف ہے کہ مقامی شوگر ملز کی فروخت کو روکنے کے لئے ایس ٹریک پورٹل بند کیا گیا ہے، اس بندش کے باعث ملز کی چینی مارکیٹ میں نہیں آ رہی جبکہ درآمد شدہ پاوڈر جیسی چینی کی فروخت جاری ہے۔ ملز مالکان کے مطابق انہیں دانستہ طور پر مارکیٹ سے باہر کیا جا رہا ہے تاکہ سستی درآمدی چینی فروخت کی جا سکے۔