سبزیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، سرکاری ریٹ لسٹ نظرانداز
10-21-2025
(لاہور نیوز) سبزیوں کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا اور اس کا اثر براہ راست عوام کی جیب پر پڑ رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے سبزیوں کی جو سرکاری قیمتیں مقرر کی گئی ہیں وہ مارکیٹ میں حقیقتاً کہیں دکھائی نہیں دیتیں، پیاز کی سرکاری قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی، مگر مارکیٹ میں یہ 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، اسی طرح ٹماٹر کی سرکاری قیمت 175 روپے فی کلو ہے، لیکن یہ 450 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، لہسن کی سرکاری قیمت 410 روپے فی کلو ہے، جبکہ مارکیٹ میں اس کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ علاوہ ازیں، ادرک کی سرکاری قیمت 650 روپے فی کلو ہے، لیکن یہ 850 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، سبز مرچ کی سرکاری قیمت 125 روپے فی کلو ہے، تاہم یہ 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، لیموں کی سرکاری قیمت 80 روپے فی کلو ہے، مگر مارکیٹ میں یہ 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، ٹینڈے کی سرکاری قیمت 200 روپے فی کلو ہے، مگر یہ 320 روپے فی کلو میں مل رہے ہیں، آلو کی سرکاری قیمت 90 روپے فی کلو ہے، جبکہ یہ 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح کھیرے کی سرکاری قیمت 120 روپے فی کلو ہے، لیکن یہ 150 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں، کریلے کی سرکاری قیمت 130 روپے فی کلو ہے، جبکہ یہ 220 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، پالک کی سرکاری قیمت 60 روپے فی کلو ہے، لیکن مارکیٹ میں اس کی قیمت 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، بند گوبھی کی سرکاری قیمت 180 روپے فی کلو ہے، مگر یہ 380 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، پھول گوبھی کی سرکاری قیمت 105 روپے فی کلو ہے، جبکہ یہ 160 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔