اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر ساڑھے 16 لاکھ سے زائد افراد رجسٹریشن کرا چکے، وزیر ہاؤسنگ

10-20-2025

(لاہور نیوز) اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی پیشرفت بارےاجلاس منعقد ہوا، صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نےاجلاس کی صدارت کی۔

ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ سکندر ذیشان  نے بریفنگ دی، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ نے رواں ماہ میں اہداف کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔ اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر 16 لاکھ 77 ہزارسےزائدافرادرجسٹریشن کرا چکے، 8 لاکھ 86 ہزار سے زائددرخواستیں موصول، سکروٹنی کےعمل کوتیزکیاجائے۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ رواں سال 1 لاکھ لوگوں کو بلاسود قرض دینے کا ہدف 2ماہ قبل ہی حاصل کرلیاجائیگا، آئندہ اجلاس میں اگلے سال کے اہداف 1 لاکھ سے بڑھانے کی سفارشات بھی پیش کی جائیں گی۔