معذور، خصوصی اور سرپلس اساتذہ کی ریشنلائزیشن کے حوالے سے قواعد و ضوابط جاری
10-20-2025
(لاہور نیوز) محکمہ تعلیم پنجاب نے سرپلس (اضافی) اساتذہ کی ریشنلائزیشن سے متعلق قواعد و ضوابط جاری کر دیے۔
خواتین اساتذہ کے تبادلوں کیلئے 15 کلومیٹر ریڈیس ہو گا، مرد اساتذہ کے تبادلوں کیلئے 25 کلومیٹر ریڈیس مقرر کیا گیا، سرپلس اساتذہ کو اسی ریڈیس کے اندر شارٹیج والے سکولوں میں تعینات کیا جائےگا، فاصلہ گوگل میپ کے ذریعے براہِ راست دیکھا جائے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے قواعد و ضوابط بارے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو آگاہ کر دیا، سرپلس اساتذہ کے تبادلے 21 اکتوبر کے بعد کیے جانے کی توقع ہے۔