کاہنہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 8 ملزم پکڑ لیے
10-19-2025
(لاہور نیوز) کاہنہ پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزم گرفتار کر لیے۔
گرفتار ملزموں میں 4 اشتہاری ، ایک ریکارڈ یافتہ اور3 منشیات فروش شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کو دوران سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ اشتہاری مجرم جعلی چیک سمیت دیگر 11 مقدمات میں مطلوب تھے، منشیات فروشوں سے 2 کلو 400 گرام چرس، 500 گرام آئس برآمد ہوئی، گرفتار ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے ، تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالےکر دیے۔