اشتہاری ملزموں کی فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ؛ ایک ملزم گرفتار
10-19-2025
(لاہور نیوز) غازی آباد میں اشتہاری ملزموں کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اشتہاری ملزم عنصر عرف خان بابا اور اسکے بیٹے حمزہ کیخلاف مقدمہ تھانہ غازی آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں دہشت گردی سمیت سنگین دفعات شامل کی گئیں۔ مقدمہ انصر خان اور اسکے بیٹے حمزہ کیخلاف تھانہ غازی آباد میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق جعلسازی ،فراڈ کے مقدمات میں مطلوب مجرم انصر خان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کی گئی۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اشتہاری مجرم نے فائرنگ کردی ،فائرنگ کے باعث پولیس اہلکار عاشق اور دلاور زخمی ہوئے، پولیس نے اشتہاری انصر خان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، اشتہاری انصر خان کا بیٹا حمزہ موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔